لیجے انٹرنیٹ پر
موجود اہم ادبی کتابوں کی دوسری فہرست پیش خدمت ہے۔ان کتابوں میں آغا حشر کاشمیری کی کلیات کی جلدیں ، مصحفی کی کلیات کی جلدیں، ذکر میر، کلیات رشید احمد صدیقی کی جلدیں اور دوسری بہت سی اہم کتابیں شامل ہیں۔ امید ہے کہ ان کتابوں کو آپ بہ آسانی ڈائونلوڈ کرسکیں گے۔ پھر بھی کوئی دشواری پیش آئے تو مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے بہت سی اہم کتابوں کو انٹرنیٹ پر فراہم کرایا ہے۔ اب جلد ہی آپ کو ادبی دنیا بلاگ کی پیشکش کے طور پر ایک پورا بلاگ غالب اور میر کی غزلوں، قصائد، مثنویات اوررباعیات پر مشتمل نظر آئے گا۔ جس کے ذریعے یونی کوڈ میں یہ چیزیں آپ تک پہنچ جائیں گی اور آپ بغیر کسی دشواری کے انہیں کاپی کرسکیں گے، ان کے پرنٹ آوٹ لے سکیں گے۔اسی طرح ہم شاعروں، ادیبوں کی چھوٹی چھوٹی ویب سائٹ تیار کرنے میں لگے ہیں۔یہ کام امید ہے کہ انٹرنیٹ پر ادب اور زبان کو فروغ دینے میں کچھ حد تک ضرور کامیاب ہوگا۔
3 تبصرے:
بہت عمدہ کاوش ہے۔ ادبی حوالے سے یہ خدمت قابل تحسین ہے۔ (اصغر سیال)
بہت اچھی ایکٹویٹی. اسے جاری رکھیں.
بہت اچھی ایکٹویٹی. اسے جاری رکھیں.
ایک تبصرہ شائع کریں