اردو کی اہم کتابیں انٹرنیٹ پر ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ان کتابوں کو ڈھونڈ کر ایک جگہ جمع کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پہلے بھی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ویب سائٹ پر موجود کتابوں کی پی ڈی ایف فائلز کے لنکس فراہم کراچکا ہوں۔ اس ویب سائٹ کا مسئلہ یہ ہے کہ کتابوں کو ڈھونڈنے، ان کو سرچ کرنے اور ان کی کیٹلاگنگ کا کوئی اچھاطریقہ اب تک اپنایا نہیں گیا ہے۔ اس بار جو کتابیں فراہم کی جارہی ہیں، ان میں کلیات مصحفی، کلیات آغا حشر کاشمیری، ابن نشاطی کی پھول بن، ذکر میر اور گوپی چند نارنگ کی دو اہم کتابوں اردو غزل اور ہندستانی ذہن و تہذیب اور ہندستانی قصوں سے ماخوذ اردو مثنویاں کے لنکس دیے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ کتابیں اردو ادب پڑھنے والے حضرات اور طلبا کے لیے بیک وقت مفید اور دلچسپ ثابت ہونگی۔
Download Books لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Download Books لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جمعہ، 28 اگست، 2015
منگل، 27 جنوری، 2015
اہم ادبی کتابیں ڈائونلوڈ کیجیے
لیجے انٹرنیٹ پر
موجود اہم ادبی کتابوں کی دوسری فہرست پیش خدمت ہے۔ان کتابوں میں آغا حشر کاشمیری کی کلیات کی جلدیں ، مصحفی کی کلیات کی جلدیں، ذکر میر، کلیات رشید احمد صدیقی کی جلدیں اور دوسری بہت سی اہم کتابیں شامل ہیں۔ امید ہے کہ ان کتابوں کو آپ بہ آسانی ڈائونلوڈ کرسکیں گے۔ پھر بھی کوئی دشواری پیش آئے تو مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے بہت سی اہم کتابوں کو انٹرنیٹ پر فراہم کرایا ہے۔ اب جلد ہی آپ کو ادبی دنیا بلاگ کی پیشکش کے طور پر ایک پورا بلاگ غالب اور میر کی غزلوں، قصائد، مثنویات اوررباعیات پر مشتمل نظر آئے گا۔ جس کے ذریعے یونی کوڈ میں یہ چیزیں آپ تک پہنچ جائیں گی اور آپ بغیر کسی دشواری کے انہیں کاپی کرسکیں گے، ان کے پرنٹ آوٹ لے سکیں گے۔اسی طرح ہم شاعروں، ادیبوں کی چھوٹی چھوٹی ویب سائٹ تیار کرنے میں لگے ہیں۔یہ کام امید ہے کہ انٹرنیٹ پر ادب اور زبان کو فروغ دینے میں کچھ حد تک ضرور کامیاب ہوگا۔
ہفتہ، 3 جنوری، 2015
تاریخ، فلسفہ اور نفسیات کی کتابیں ڈائونلوڈ کیجیے
قومی کونسل برائے
فروغ اردو زبان پر موجود کچھ بہت ہی اہم کتابوں کی فہرست درج ذیل ہیں، ان میں ادبی
موضوعات پر کتابیں نہیں ہیں، بلکہ اس بار تاریخ، فلسفہ اور نفسیات کے موضوعات پر
لکھی ہوئی اہم کتابوں کو بہم کرانے کی کوشش
کی گئی ہے۔ ان کتابوں میں جامع تاریخ ہند، قدیم ہندوستان کی تاریخ، شہیدان آزادی
کی دو جلدیں اور مشیر الحسن کی تصنیف 'جان
کمپنی سے جمہوریہ تک'شامل ہیں۔فلسفہ کے موضوع پر قدیم ہندی فلسفہ، سگمنڈ فرائڈ کی
کتاب تحلیل نفسی کا اجمالی خاکہ اور ایمانوئل کانٹ کی کتاب تنقید عقل محض موجود
ہے۔یہ پچاس سے کچھ کم کتابوں کی فہرست ہے۔ میرا ارادہ جلد ہی تمام اہم لغات اور
قریب ساٹھ ستر اہم ادبی کتابوں کی فہرست کو فراہم کرانے کا بھی ہے۔ جن کی وجہ سے
لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
تاریخ
نفسیات
فلسفہ
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)


