جمعہ، 28 اگست، 2015

اہم ادبی کتابیں ڈائونلوڈ کیجیے ٢

اردو کی اہم کتابیں انٹرنیٹ پر ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ان کتابوں کو ڈھونڈ کر ایک جگہ جمع کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پہلے بھی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ویب سائٹ پر موجود کتابوں کی پی ڈی ایف فائلز کے لنکس فراہم کراچکا ہوں۔ اس ویب سائٹ کا مسئلہ یہ ہے کہ کتابوں کو ڈھونڈنے، ان کو سرچ کرنے اور ان کی کیٹلاگنگ کا کوئی اچھاطریقہ اب تک اپنایا نہیں گیا ہے۔ اس بار جو کتابیں فراہم کی جارہی ہیں، ان میں کلیات مصحفی، کلیات آغا حشر کاشمیری، ابن نشاطی کی پھول بن، ذکر میر اور گوپی چند نارنگ کی دو اہم کتابوں اردو غزل اور ہندستانی ذہن و تہذیب اور ہندستانی قصوں سے ماخوذ اردو مثنویاں کے لنکس دیے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ کتابیں اردو ادب پڑھنے والے حضرات اور طلبا کے لیے بیک وقت مفید اور دلچسپ ثابت ہونگی۔

































































12 تبصرے:

Nadeem Zaheer Khan کہا...

بہترین کوشش، بحر الفصاحت کئ دنوں سے ڈھونڈ رہا تھا پر کسی بھی صورت میں مل نہیں رہی تھی، خیر اوپر 'بحر الفصاحت جلد اول، لکھا ہے کہیں یہ دو جلدوں پر مشتمل تو نہیں؟
اور اگر پیمانۂ غزل از محمد شمس الحق کہیں ملے تو اسے بھی چپکانے کی کوشش کریں،
مشکور

مہتاب قدر کہا...

ادبی دنیا پر پیش کردہ کتب بیش قیمت اور اہم ہیں ، اردو کی ایک بہت بڑی خدمت اردو دنیا کے ذمہ داروں نے انجام دی ہے ۔۔۔ اس کے علاوہ فارسی اور عربی سے اردو تراجم پر کتابیں ہوں تو عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

Unknown کہا...

اردو داں طبقہ کے لیے یہ خوشی اور فخر کا مقام ہے کی اردو کی نایاب کتابیں گھر بیٹھے ادبی دنیا نے دستیاب کروا دی ہے.

Unknown کہا...

تصنیف حیدر صاحب سے گزارش ہے کہ اپنے blogs کے سوال و جواب بھی شائع کریں تاکہ طلبہ مستفیض ہوں.

anwer zahidi کہا...

اردو ادب کے کلاسیک سے متعلق کتابوں کی ایک طویل فہرست دیکه کے خوشی ہوئی اس سے اردو ادب کے طالب علموں کو بہت فائدہ ہوگا
یہی خواہش ہے کہ اس فہرست میں مزید اضافہ ہو

Unknown کہا...

یقیناً شائع کردہ مواد ان سب کتب سے مستفید و فیض یاب ہوں گے

Vasi Bakhtiary کہا...

جناب
بہت بہت شکریہ

imranakifkhanqasmi کہا...

جناب عالی میں نے آپ کی مذکورہ سائٹ سے کچھ اہم ترین کتابیں ڈائون لوڈ کی۔اتنی اچھی کتابیں پیش کر نے کے لیے آپ کا ب حد شکریہ
نیاز مند
عمران عاکف خان
جواہر لال نہرو یونیورسٹی،نئی دہلی

Unknown کہا...

محترم اگر حمیدہ سالم صاحبہ کی کتاب " شورش دوراں " مہیا ہو جائے تو نوازش ہوگی ۔

Unknown کہا...

واہ!کیا زبردست کام کیا ہے۔ بہت بہت شکریہ :)

Unknown کہا...

ڈائونلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہے

غلام غوث بارہ بنکوی کہا...

ماشاءاللہ بھت ھی کار آمد کتب کا انتظام ھے آپ کی اس کاوش سے ادبی دنیا میں قابل قدر تعریفیں جمع کرے گی

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *